ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا
ی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا ، کھیل کے دیوانوں نے ٹیم پاکستان کو گڈ لک کا پیغام دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آج نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آرہے ہیں۔

ویسے تو قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں آغاز اچھا نہ ہوا اور اسے امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ ٹیم روایتی حریف کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار کم بیک کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روزپریکٹس کی جبکہ بھارتی ٹیم کے صرف دو کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 8 میچ بھارت کے نام رہے جبکہ 3 میں پاکستان نے فتح حاصل کی، ایک میچ ٹائی رہا ۔

اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ، پلیئنگ 11 فائنل
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف چار فاسٹ بولرز ، دو آل راؤنڈرز، اسپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ،حارث رؤف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

کپتان اور کوچ کا اعتماد اُٹھ گیا، اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ، پلیئنگ 11 فائنل
ی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف چار فاسٹ بولرز ، دو آل راؤنڈرز، اسپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم اور کوچ گیری کرسٹن کا اعظم خان پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل اعظم خان کو ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی، وہ پریکٹس کے دوران تنہا کھٹرے رہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ،حارث رؤف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے انگلینڈکو 36 رنز سے شکست دیدی
بعد 36 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 6 وکٹوں پر 165 رنز بناسکی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا 17 واں میچ ویسٹ انڈیز کے شہربرج ٹاؤن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیاکی اننگز

آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوور میں7 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 39، مچل مارش نے 35 اور ٹریوس ہیڈ نے 34 رنز بنائے۔
ان کے علاہ مارکوس اسٹوئنس 30 اور گلین میکسویل نے 28 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، جوفرا آرچر ، عادل رشید اور لیام لیونگسٹن نے ایک ایک جب کہ کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی اننگز

آسٹریلیا کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تیز رنز نہ بناسکی۔

7 اوورز میں 73 رنز کے شاندار آغاز کے بعد اوپنر فل سالٹ 37 اور پھر کپتان جوز بٹلر 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ول جیک 10، جونی بیئر اسٹو 7، معین علی 25 اور لیونگ اسٹن 15 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ہیری بروک 12 گیندوں پر 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں