کنگنا کو تھپڑ مارنیوالی اہلکار کو نکالا گیا تو دوسری ملازمت دلواؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان

کنگنا کو تھپڑ مارنیوالی اہلکار کو نکالا گیا تو دوسری ملازمت دلواؤں گا، بھارتی گلوکار ویشال دادلانی

کنگنا کو تھپڑ مارنیوالی اہلکار کو نکالا گیا تو دوسری ملازمت دلواؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان
بھارتی گلوکار ویشال دادلانی نے بھارتی سیاستدان و اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سکیورٹی اہلکار کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشال نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سکیورٹی اہلکار کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
ویشال دادلانی نے لکھا کہ میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا لیکن میں سکیورٹی اہلکار کے غصے کی وجہ سمجھ سکتا ہوں۔ اگر اس کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اسے کوئی دوسری ملازمت مل جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشال دادلانی نے اپنی پوسٹ میں جے ہند، جے جوان، جے کسان کا نعرہ بھی لکھا۔
گزشتہ روز نومنتخب رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت چندی گڑھ ائیرپورٹ پر نئی دہلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں کہ اس دوران سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر اداکارہ کو تھپڑ ماردیا تھا۔

کنگنا کو تھپڑ مارنیوالی اہلکار کو نکالا گیا تو دوسری ملازمت دلواؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان
کنگنا کو تھپڑ مارنیوالی اہلکار کو نکالا گیا تو دوسری ملازمت دلواؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ادارے نے کنگنا کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کو معطل کردیا ہے۔
وشل میڈیا پر شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے’بدو بدی 2′ گانا جلد ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے ملکہ ترنم نور جہاں کا معروف پنجابی گانا ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک بنایا تھا، 28 ملین ویوز حاصل کرنے والے اس گانے کو یوٹیوب نے کاپی رائٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا۔

تاہم اب گلوکار کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ‘بدو بدی 2’ گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کلپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، نیپال اور سری لنکا میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت سے پراجیکٹ ریلیز ہونے والے ہیں اور یوٹیوب چینل کیلئے ایک فلم ‘سبق’ بھی بنا رہا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ 6 گانے ریلیز کیے جائیں گے جب کہ ‘بدوبدی2’ گانا بھی جلد آرہا ہے اور گانوں میں خوبصورت اور نئی ماڈلز بھی کام کریں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں