میچ جتوانے کی سرتوڑ کوشش کرنیوالے نسیم بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

ویڈیو: میچ جتوانے کی سرتوڑ کوشش کرنیوالے نسیم بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر فاسٹ بولر نسیم شاہ گراؤنڈ میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
اتوار کی شب نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار پاکستانی ٹیم بھارتی بلے بازوں کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی لیکن بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم میچ نہ جیت سکی۔

بھارت ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 120 رنز کا ہدف ملا۔

قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو چھ رنز سے کامیابی ملی، آخری گیند کے لیے وکٹ پر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی موجود تھے
نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 10 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ٹیم کو جیت دلوانے کی سر توڑ کوشش کرنے والے نسیم شاہ پاکستان کی شکست کے بعد آبدیدہ ہوگئے، جنہیں ناصرف ساتھی کرکٹر شاہین آفریدی نے دلاسہ دیا بلکہ بھارتی کرکٹرز بھی نسیم شاہ سے ملتے ہوئے ان کا کاندھا تھپتھپاتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان کے متعدد اداکاروں نے بھی نسیم شاہ کی کارکردگی کی تعریف کی، کچھ نے تو یہ بھی کہا کہ ہمارے لیے پاکستانی ٹیم صرف نسیم شاہ ہی ہے۔
ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے: محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو منوقع دیا جائےْ

بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے بعد صحافیوں سے اپنی گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
ی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا ، کھیل کے دیوانوں نے ٹیم پاکستان کو گڈ لک کا پیغام دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آج نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آرہے ہیں۔

ویسے تو قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں آغاز اچھا نہ ہوا اور اسے امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ ٹیم روایتی حریف کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار کم بیک کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روزپریکٹس کی جبکہ بھارتی ٹیم کے صرف دو کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 8 میچ بھارت کے نام رہے جبکہ 3 میں پاکستان نے فتح حاصل کی، ایک میچ ٹائی رہا ۔

اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ، پلیئنگ 11 فائنل
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف چار فاسٹ بولرز ، دو آل راؤنڈرز، اسپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ،حارث رؤف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں