، کوشش کریں گے آئرلینڈ کو ہرائیں اور اگلے مرحلے تک جائیں.فاسٹ بولر حارث رؤف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کینیڈا کو ہرا دیا ، کوشش کریں گے آئرلینڈ کو ہرائیں اور اگلے مرحلے تک جائیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے منگل کو اپنا تیسرا اور اہم میچ نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلا جس میں کینیڈا کو 7 وکٹ سے شکست ہوئی۔

کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہاکہ کوشش ہے غلطیوں کو ٹھیک کریں، اچھی کرکٹ کھیلیں ، انجری کے بعد اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ نیویارک میں بیٹرز کے لیے معاملات آسان نہیں ، ٹیم کسی اور کے میچ کے بارے میں نہیں سوچ رہی، اگلے مرحلے میں نہیں پہنچے تو اس کو تسلیم کریں گے
وجرانوالہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سےکرکٹ میچ ہارنے پر عدالت میں پٹیشن دائرکر دی گئی۔

رٹ پٹیشن ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔
س کے علاوہ ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایس ایچ او تھانہ اروپ کو 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا میں جاری ہے جس میں پاکستان کو امریکا اور بھارت نے شکست دی تھی۔

پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں 5 رنز سے شکست ہوئی جب کہ بھارت پاکستان سے 6 رنز سے جیتا
نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئےکینیڈا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

نیویارک میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا۔

کینیڈا کے خلاف محمد رضوان نے نصف سنچری بنائی جب کہ بابراعظم نے33، صائم ایوب نے 6 اور فخر زمان نے 4 رنز بنائے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر پلیئر آف دی میچ قرار دیے گئے انہوں نے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آج پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا تھا۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، فخرزمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد عامر بھی شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں