سناواں کباڑ گودام میں دھماکے کا واقعہ۔مقدمہ درج

سناواں کباڑ گودام میں دھماکے کا واقعہ۔مقدمہ درج
سنانواں شہر کباڑ کے گودام میں بارودی دھماکہ کے نتیجے میں دو مزدور جابحق ہوگئے ضلع کوٹ ادو میں کباڑ کے گودام میں تیسرا بڑا حادثہ ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی کئی جانیں نگل گئی


ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کوٹ ادو ایک سال میں تیسرا بڑا جان لیوا حادثہ پیش آیا شہر سنانواں کباڑ گودام میں کباڑ چھانٹی کے دوران بارودی دھماکہ سے کام کرنے والے دو مزدور جابحق ہوگئے
مظہر نامی کباڑیہ کے گودام میں دھماکہ ہونے سے جانبحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت محمد ارشد اور محمد لطیف سے ہوئی ڈی پی او مظفرگڑھ حسنین حیدر نے موقع پر پہنچ کر گودام میں ہونے والے دھماکے کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا افسوس ہوا ہے ضلع کوٹ میں اس نوعیت کے تین اور پورے مظفرگڑھ میں اس نوعیت کے پانچ دھماکے ہوچکے ہیں۔انتظامیہ کباڑ گودام کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرضی کاروائی تو کرتے ہیں لیکن اس طرح کے بارودی مواد کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کو خلاف سخت کاروائی دیکھنے کو نہیں ملتی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا
بارودی مواد سے دھماکہ ہوا کباڑ گوداموں میں کاروائیاں ہونگی
کباڑ گوداموں میں دھماکے سے اب تک 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں بارودی مواد کیخلاف ضلعی انتظامیہ کو بڑا کریک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے تاکے آئندہ اس جیسے حادثات رونما نہ ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں