سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں اور بلیک میلنگ کے حوالے سے اہم ہدایات

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں اور بلیک میلنگ کے حوالے سے اہم ہدایات

تونسہ: تمام معزز ممبران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر بغیر ثبوت کے خبریں نشر کرنے اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ تونسہ پریس کلب اس قسم کے غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے منظور شدہ ہتک عزت بل اور پیکا ایکٹ کے اختیارات اب پولیس کو فراہم کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ایسے اقدامات کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

تونسہ پریس کلب واضح طور پر اعلان کرتا ہے کہ:
1. بغیر ثبوت خبر لگانا اور بلیک میل کرنا نہ صرف اخلاقی اور صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ قانونی طور پر بھی جرم ہے۔
2. اگر کسی ممبر کے خلاف قانونی کاروائی ہوتی ہے تو تونسہ پریس کلب ایسے ممبر سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرے گا اور کسی بھی قسم کی حمایت نہیں فراہم کی جائے گی۔

ہم اپنے تمام ممبران سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی خبر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں اور ہمیشہ صحافتی اقدار اور اصولوں کی پاسداری کریں۔

محمد عمران گاڈی
جنرل سیکرٹری،
تونسہ پریس کلب

اپنا تبصرہ بھیجیں