پولیس کےایمرجنسی نمبر 15 پرکال کرکے پولیس رسپونس ٹائم چیک کرناشہری کومہنگا پڑگیا.لودھراں کا شہری پولیس ایمرجنسی سروس نمبر پر رانگ کال کےالزام میں حوالات جاپہنچا لودھراں پولیس کے مطابق ملزم نے دوست سے شرط لگا کر پولیس کارسپونس ٹائم چیک کرنے کےلیے مذاق کیا اورپھر پولیس واقعی پہنچ گئ
لودھراں پولیس کےمطابق نوجوان نےپولیس کےایمرجنسی سروس نمبر 15 پر کال کرکے رسپونس ٹائم چیک کرنےکےلیےگاڑی چوری کی جھوٹی اطلاع دی۔ اورپھر اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس پہنچ گئی اورنوجوان کو حوالات بندکرکےمقدمہ درج کرلیاشہری کاکہناتھاکہ پولیس کا رسپانس ٹائم چیک کرنے کیلئے دوست سےشرط لگا کرمذاق کیا
ڈی پی او کامران ممتاز کاکہناہےکہ
15 پر غیر سنجیدہ، غیر ذمہ دارانہ کالز پر کوئی رعایت نہیں۔ شہری ایمرجنسی سروس کے معاملے کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے لیں.15 سروس صرف ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیلئے وقف ہے