ڈیرہ غازیخان ( رپورٹ) خاتون ریسکیو اہلکار رابعہ نامی لڑکی کی خودکشی کا معاملہ، خودکشی معاملہ نے نیا رخ لے لیا۔ خاتون کو حراساں کرنے کی تھانہ صدر میں درج دوماہ قبل ایف آئی آر منظر پر آ گئی۔ پولیس کی غفلت اور خاموشی،حوا کی بیٹی مبینہ نا انصافی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب،آر پی او، ڈی پی او ڈیرہ سے معاملہ کی انکوائری کرانے اور تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ریسکیو دفتر میں تعینات خاتون ریسکیو اہلکار رابعہ نامی لڑکی کی خودکشی کےمعاملہ نے نیا رخ لے لیا۔ خاتون کو حراساں کرنے کی تھانہ صدر میں درج دوماہ قبل ایف آئی آر منظر پر آ گئی۔
جبکہ پولیس کی خاموشی کی وجہ سے حواکی بیٹی رابعہ بی بی دختر مجاہد حسین مبینہ نا انصافی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 7اپریل 2024 کو رابعہ بی بی نے تھانہ صدر میں ایف آئی آر نمبر 296/24 بجرم 365 بی، 376 ت پ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ریسکیو میں ملازمت کرتی ہے۔ سعد عادل کلی ولد محمد رمضان لنڈ بلوچ خیابان سرور کا رہائشی اکثر وبیشتر اسے دفتر سے نکلنے کے بعد تنگ کرتا تھا۔ یکم جنوری 2024 کو وہ اپنے گھر سے دفتر جانے کے لئے نکلی تو ملزم سعد عادل اسے چوک چورہٹہ کے مقام پر اسے اسلحہ کے زور زبردستی کار میں اغواء کرکے چوک سمینہ لے گیاوہاں سے لاہور ایک نامعلوم مقام پر لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی زناحرام کرتا رہا۔میری مبینہ ننگی ویڈیو اور تصویریں بنائیں بعد میں اس نے شادی کا جھانسہ دے کر مجھے گھر بھیج دیا۔ 30 مارچ کو دوبارہ ملزم نے اسے چوک چورہٹہ سے اغواء کیا اور کہا کہ زناحرام نہیں کرنے دے گی تو وہ اسکی ننگی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کردے گا۔جس پر وہ چیختی چلاتی رہی اس کی کسی نے نہیں سنی۔ وہ گھر پہنچی اور تمام واقع سے اپنے والد اوربہنوئی کو آگاہ کیا کہ ملزم اسے بلیک میل کررہا ہے۔مدعیہ کے بیاں پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ مگر بااثر ملزم کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی۔ اور معاملہ کو دبائے رکھا۔ جس کی وجہ سے ایک بے قصور لڑکی نے گولیاں کھا کرمبینہ خودکشی کرلی۔ واضح رہے کہ ملزم سعد عادل کلی ولد محمد رمضان قوم لنڈ جو کہ خاتون ایڈووکیٹ کا بیٹا ہے ملزم اور با اثر شخصیات انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالتے رہے رابعہ بی بی انصاف مانگتے تھک گئی اور آخر کار اس فانی جہان سے رخصت ہو گئی