سانگھڑ اونٹ کی ٹانگ کانٹے کا معاملہ پانچ ملزمان گرفتار ملزمان سے مک مکا کی خبریں

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

گزشتہ روز صبح سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں دل خراش واقعہ پیش آیا تھا۔ بااثر وڈیرے کی زرعی زمین میں اونٹ داخل ہوا تو وڈیرے کو غصہ آگیا اور ملازمین کے ہمراہ مل کر اونٹ کو پکڑ کر پہلے تشدد کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی جس کے باعث اونٹ زخمی ہوگیا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سانگھڑ پولیس نے بھی بااثر وڈیرے پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

سانگھڑ اونٹ کی ٹانگ کانٹے کا معاملہ.اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر وزیر اعلٸ سندھ اور گورنر سندھ کے نوٹس لینے کے بعد پانچ ملزمان گرفتار ملزماں نے اقرار جرم بھی کرلیا ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز شیخ

ایس ایس پی آفس میں ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ ڈپٹی کمشنر عمران الحسن خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ
واقعہ کی معلومات سوشل میڈیا سے ملی اسی وقت ہم نے اونٹ کے مالک سے رابطہ کرنے کہ کوشش کی پر وہ ہم سے نہیں ملے ابھی تک بھی وہ ہم سے ملنے کے لیے تیار نہیں ۔


واقعہ سوشل میڈیا اور نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا پر وائرل ہوا ہم نے اسی وقت سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی ۔ہم نے پانچ افراد گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی تو ان میں سے دو افراد عبدالشکور اور ساجد شر نامی شخص نے یے مانا ہے کہ ہم نے اس کو زخمی کا تھا ٹانگ نہیں کاٹی ۔
تیں افراد وہ بھی زیر حراست ہیں جنہوں نے سارا واقعہ ہوتے دیکھا تھا ان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے ۔
ہم نے فوری طور لاٸیو اسٹاک کی ٹیمن روانہ کی اور زخمی اونٹ کا علاج کیا مزید اسکے علاج کے لیٸے کراچی میں بات کی ھے جہان پر اس کا بھتر علاج اور کوشش ہے کے مصنوعی ٹانگ لگوائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ
آج ہم نے اونٹ کے مالک سے رابطہ کیا ہے کے اونٹ کو کراچی شفٹ کریں پر انسے رابطہ نہیں ہو پا رہا کیونکہ وہ خیرپور ضلع کے تعلقہ نارا کا رہاٸشی ہے اس وجہ سے وہ رابطے میں دشواری ہورہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

مبینہ طور پر ملزمان سے مک مکا کی خبریں ہیں،ملزمان کو مقدمے اور تفتیش میں ریلیف دیکر رہا کردیا جائگا

اپنا تبصرہ بھیجیں